بانڈی پورہ؍؍ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا اورمحکمہ بجلی کے چیف انجینئر نے پتوشاہی گرڈ اسٹیشن میں بادام پورہ۔بانڈی پورہ ترسیلی لائین کا معائنہ کیا۔اس موقعے پر بتایاگیا کہ ترسیلی لائین کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا ہے اور لوڈ کو فیڈرس پر منتقل کیا جارہا ہے۔چیف انجینئر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوگئی ہے۔انہوںنے کہا کہ بانڈی پورہ میں بجلی کی صورتحال میں بہتری آئے گی