سوچھ بھارت مشن کے دوسرے مرحلے کی منظوری

0
0

نئی دہلی؍؍ مرکزی حکومت نے سوچھ بھارت مشن کے دوسرے مرحلے کو منظوری دے دی اور اس مرحلے میں دیہی علاقوں میں بیت الخلا بنانے کے ساتھ ہی کچرے کے بہتر ڈمپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاویڈکر نے یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ ‘‘سوچھ بھارت مشن (دیہی مرحلے دوم’ 25۔2024 تک چلے گا اور اس دوران دیہی علاقوں میں صفائی وستھرائی اور کوڑا کو ڈمپ کرنے کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت اس مرحلے میں یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ گاؤں کے ہر گھر میں ایک بیت الخلا ضرور بنا ہو اور کوئی بھی شخص کھلے میں حوائج ضروریہ نہ کرے ۔ منصوبہ پر مرکز اور ریاستوں کی طرف سے 25۔2024 تک 52497 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ پینے کے پانی کے محکمہ کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے اور پینے کے پانی کی وزارت نے دیہی علاقوں میں اس کے لئے 30375 کروڑ روپے الاٹ کئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا