کراچی میں زہریلی گیس کے رساؤ سے 8 لوگوں کی موت، 100 افراد متاثر

0
0

یو این آئی

کراچی؍؍پاکستان کے کراچی شہر میں مشتبہ ہائی ڈروجن سلفائٹ گیس کے رساؤ سے آٹھ لوگوںکی موت ہوگئی ہے اور 100 سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔وفاقی محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ گیس رساؤ پیر کی رات کو ہوا تھا اوراس میں سات لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور ایک دیگر نے کے پی ٹی اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر سیمین جمالی نے بتایا کہ 10 لوگوں کو جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بھرتی کرایا گیا ہے اور 60 دیگر کا ضیاء الدین اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ 100 مریضوں کو اتوار کی رات ضیاء الدین اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے اور ابتدائی علاج کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ ان سبھی کو سانس لینے میں دقتیں اور پیٹ میں درد کی شکایتوں کے بعد فوری طور سے آکسیجن دی گئی۔ ان سبھی کو سانس لینے میں دقتیں اور پیٹ میں درد کی شکایتوں کے بعد فوری طور سے آکسیجن دی گئی۔وفاقی محکمہ صحت کے سکریٹری زاہد علی عباسی نے پیر کی شام اسپتال کا دورہ کیا تھا۔ اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین نے سبھی گیس متاثروں کو مفت علاج کرنے کا حکم دیا ہے ۔محکمہ صحت کے ملازمین ابھی بھی اس شعبہ میں آکر لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دینے کے علاوہ انہیں ماسک پہننے اور گھروں اور کھڑکیوں کے دروازے بند کرنے کامشورہ دے رہے ہیں۔ مرکزی وزیر سید مراد علی شاہ نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو باہر نکالنے کا حکم دیا ہے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا