لورن میں محکمہ پشتو پالن ومحکمہ بھیڑ پالن کی جانب بیداری پروگرام براے نام

0
0

سرپنچوں نے محکمہ کے کام کاج کو محض ایک ڈھونگ قرار دیا ؛انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
ریاض ملک

منڈی؍؍محکمہ پشتو پالن ومحکمہ بھیڑ پالن کی جانب سے لورن میں لگا گئے بیداری کیمپ کو سرپنچوں اور عوام نے محض ایک ڈھونگ قرار دیاہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ان محکمہ جاتی کا کام زمینی سطح پر ہے۔مگر یہ کبھی بھی علاقے میں تو نہیں جاتے اور نہ ہی ویکسین وغیرہ جانوروں لگاتے ہیں سرپنچ حلقہ کامران بشیر نے مذید بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ عوام کو بیوقوف بنانے کا ایک حیلہ ہے اسکے سواسرکار کی جانب سے آنے والی رقومات کو ان دکھاوے کے پروگراموں کومنعقد کرکے ہڑپ کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس محکمہ کا تعلق زمینی سطح پر عوام کے جانوروں کے دیکھ ریکھ اور انہیں درپیش بیماریوں کی روک لگانے کیساتھ ہے۔ مگر زمینی سطح پر محکمہ ویکسین وغیرہ نہیں لگاتاہے۔ اور نہ ہی یہاں لورن میں محکمہ کے سنٹر پر ادویات ہی میسر ہیں۔اور یہاں پر تعینات محکمہ کے افراد باہر ادویات لکھتے ہیں جو بہت زیادہ نرخوں پر دستیاب ہوتی ہیں۔ جس کو غریب عوام خرید نہیں سکتی ہے۔ اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے مویشی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ لیکن اس سے بھی محکمہ کو ٹس سے مس نہیں ہوتا ہے۔بلکہ 31 مارچ سے قبل عوامی مفاد کے لئے سرکاری طور دی جانے والی امداد کو خردبرد کرنے کی غرض سے ایسے پروگرام منعقد کرکے عوام کو بیوقوف بنایاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے آج بیداری کیمپ تھالیکن کوئی بھی ماہر ڈاکٹر یاچیف انیمل ہسبنڈری آفیسر یہاں آنے کے لئے تکلیف نہ اٹھاسکاہے۔اور یہاں عوام کو بیوقوف بنایاجارہاہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے آنے والی تمام سکیموں کو زمینی سطح پر کارگر بنانے کے لئے محکمہ پشتو پالن ومحکمہ بھیڑ پالن کے خلاف سخت نوٹس لیں تاکہ عوام کو ان اسکیموں سے براے راست فائدہ پہنچ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا