عسرپولیس نے پانچ سو پانچ گرام چرس برآمد کی

0
0

نمائندہ لازوال

ڈوڈہ ؍؍17 پولیس نے ڈسٹرکٹ ڈوڈا میں ڈرگس کی لعنت پھیلانے کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ عسر کے ایک ناکہ پر دو ڈرگس سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں ڈرگس سملگروں کی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 550 گرام چرس برآمد کیا گیا جو "چیلیز” کی شکل میں تھا اور دونوں ڈرگس سمگلروں کے قبضے سے 15 چیلیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ڈرگس سمگلروں کی پہچان وجے کمار ولد مول راج ساکنہ اْگڈ ڈوڈہ ، شاہد عمر ولد نور دین ساکنہ دھندن کاستی گڑہ کے طور پر شناخت کی گی ہے۔ اس سلسلے میں ، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 05/2020 U / S 8/20 NDPS ایکٹ P / S Assar میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کو حرکت میں لایا گیا ہے۔ یہ سارا آپریشن ڈی وائی ایس پی ڈی آر ڈوڈہ اور ایس ایچ او پی / ایس عسر کی نگرانی میں تھانہ عسر کے اے ایس آئی راجندر سنگھ نے کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا