یہ جھوٹ آخرکب تک پنپے گا؟

0
0

جموں و کشمیر کے اندر ابھی تک او۔بی۔سی کے نام پر کوئی بھی ریزرویشن نہیں دی گئی :مقررین
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍جموں آل جموں و کشمیر بیکورڈ کلاسز طبقات کی ایک مشترکہ ہنگامی میٹنگ زیرِ صدارت راجندر کمار کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں بیکورڈ طبقات کی تمام تنظیموں نے شرکت کی ان تنظیموںکی شمولیت سے یہ فیصلہ لیا گیا کے ْیوٹی کے اندر جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ختم ہونے کے باوجود جموں و کشمیر میں اس طبقات آبادی کو آبھی تک 27% ریزرویشن نا دیکر ریاستی سرکار نے اس طبقات کے ساتھ کھلم کھلی ستم ظریفی کی ھے جب کہ دوسری اور ریاستی سرکار کی اور یہ دعویٰ کیا گیا ھے اس طبقات آبادی کو 2% ریزرویشن بڑھا کر 4% فیصد ریزرویشن دی گئی ھے بیکورڈ طبقات آبادی اس بات کو صاف کرتے ہوئے یہ بتا دینا چاہتی ھے جموں و کشمیر کے اندر ابھی تک او۔بی۔سی کے نام پر کوئی بھی ریزرویشن نہیں دی گئی ھے۔سرکار کی اور سے 2005 سے لے کر آج 2020 تک او۔بی۔سی کے نام کا کوئی بھی آڈر نہیں ہوا ھے جس آڈر کے تحت یہ طبقات آبادی ریزرویشن لے رہی ہو صرف اور صرف یہ گمرہ کْن بات ھے ایک بہت بڑا جْھوٹ آج تک سرکاروں کی اور سے بولا جاتا رہا ھے سچ تو یہ ھے او۔ایس سی کے نام پر چند دن پہلے سرکار کی اور بذریعہ پرینٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا اخبارت میں آیا ھے کے او۔ایس۔سی طبقات کو 2% ریزرویشن بڑھا کر 4% فیصد ریزرویشن دی گئی ھے جموں وکشمیر کے اندر یہ کون لوگ ہیں جہنیں یہ ریزرویشن دی گئی ھے سرکار کلیزر کرے دفعہ 370 اگر جموں و کشمیر کے اندر ختم ہو چْکی ھے یْوٹی قانْون لاگو ھے پھر منڈل کمیشن 9 آنریبل ججزز پر مشتعمل رپورٹ کے مطابق یہاں 27 % ریزرویشن آج تک لاگو کیوں نہیں سرکار کی اور سے کی گئی جموں و کشمیر کی سرکار یہ کٹھ پْتلیوں والا کھیل تماشہ فوری بند کرکے آنریبل 9 ججزز منڈل کمیشن رپورٹ کا فیصلہ فوری جموں و کشمیر میں لاگو کرے کیونکہ پچھرلے 30 سال سے لے کر آب تک اس طبقات آبادی کے سرکاروں کی اور سے بہت امتحان لئے گئے ہیں اب صبر بہت ہو گیا ھے لہٰذا تمام جموں وکشمیر بیکورڈ تنظیمیں بذریعہ پرئیس نوٹ یہ سرکار سے اپیل کرتی ھیں ۔آگر 27% فیصد ریزرویشن جموں و کشمیر میں او۔بی۔سی طبقات آبادی کو نہیں دی جاتی تو 3 مارچ 2020 سے جموں و کشمیر یْوٹی کے اندر اپنے اس حق کے لئے یہ لوگ سڑکوں پر آجائیں گے دھرنے پردرشن مظاہرے کریں گے جس کی ذمہ داری یہاں کی بیورو کریٹس سرکار ہو گی ۔میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں بی۔ایل۔ بھدرواج مدن چلوترہ کیول کریشن بنسی لال چوہدری منوہر لال پون کمار سْریندر کمار اشوک جوگوترہ راج کمار گورپریت ڈوگرہ وکافی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا