اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ معروف سماجی کارکن مظفر حسین خواجہ کو مہاتما گاندھی ایکسی لینس ایوارڈ آج یہاں دہلی میں لاج پت بھون دہلی فیس گروپ میڈیا ایونٹ اینڈ فلم کی جانب سے دیا گیا۔ اس موقعہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔یادرہے مظفر حسین خواجہ پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے گاوں سانگلہ سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ اپنے سماجی کارکردگیوں کی وجہ سے کی بڑے اعزاز حاصل کرچکے ہیں جس میں سائوتھ ایشی این ایوارڈ 2019،نیشنل یوتھ آی کون ایوارڈ، بھی شامل ہیں موصوف پبلک پیس آینڈ ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے بانی بھی جوکہ دوردراز علاقہ جات میں تعلیم کے موضوع پر کام کرتی ہے اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ہم ضلع پونچھ اور راجوری کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں تعلیم اور مختلف مدعوں کو لیکر کام کرتے ہیں انہوں نے کہا ایوارڈ والدین اور احباب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے نوجوان لوگوں کو سماجی کی تعمیر کے لیے آگے آنا چاہئے ۔