قصورواروں پر3.25لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
بڈگام؍؍ایڈجیڈکیٹنگ آفیسر،اے ڈی سی بڈگام نے ضلع میں فوڈ سیفٹی سٹینڈارڈس کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں مختلف اشیأ خوردنی فروخت کرنے والوں،بشمول بیکری،گوشت اور دودھ فروخت کرنے والوں پر3.25لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔قصوروارو ں پر یہ جرمانہ ضلع کے مختلف بلاکوں میں فوڈ سیفٹی سٹینڈارڈس کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں عائد کیا گیا ۔قصورواروں پر یہ جرمانہ ضلع کے مختلف بلاکوں میں فوڈ سیفٹی سٹینڈارڈس کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں عائد کیا گیا ہے۔ایڈجیڈکیٹنگ آفیسر نے کہا کہ قصورواردکانداروں اورتاجروں کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی۔