حکومت جموں وکشمیر کو کھیل سرگرمیوں کا گہوارہ بنانے کیلئے پُر عزم ہے۔طلعت پرویز

0
0

سپورٹس فیسٹول 2020ء کا اِفتتاح کیا
جموں؍؍مرکزی اور جموںوکشمیر کی حکومت اِس خطے کو کھیل سرگرمیوں کا گہوارہ بنانے اور کھیل ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔اِن باتوںکا اِظہار سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز نے محکمہ کی جانب سے منعقدہ سپورٹس فیسٹول 2020ء کا اِفتتاح کرنے کے بعد کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر کالجز یاسین احمد شاہ ،ڈپٹی سیکرٹری اعلیٰ تعلیم وِکاس باغاتی او ردیگر کئی کالجوں کے پرنسپل صاحبان موجود تھے۔سپورٹس فیسٹول کا اِنعقاد کرنے کے لئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے۔طلعت پرویز نے کھلاڑیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کا یقین دِلایا تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے تیاری کرسکیں۔اِس سپورٹس فیسٹول میں جموں اور سانبہ اضلاع کے 21کالجوں سے وابستہ 2000 طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔اِس دوران کھوکھو، کبڈی، والی بال ، کرکٹ ، ٹیبل ٹینس ،بیڈ منٹن ،ٹگ آف وار، فٹ بال اور ہاکی کے علاوہ دیگر کئی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ کھیل سرگرمیوں سے نوجوانوں میں نظم و نسق پیدا ہوتا ہے۔اُنہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اَپنے بچوں میں کھیلوں کا رُجحان پیدا کریں۔بعد میں سیکرٹری الیون اور ڈائریکٹر الیون کے مابین ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا