آر آر بھٹناگر نے جہلم اور توی دریائوں کی معاون ندیوں کی حد بندی کے کام کا جائزہ لیا

0
0

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کے دوران جہلم اور توی دریائوں کی معاون ندیوں کی میپنگ اور حد بندی کے کام کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری جل شکتی، آبپاشی و فلڈ کنٹرول اے کے ساہو ، چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول کشمیر ایم ایم شہنواز ، چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول جموں اشوک شرما اور دیگر اَفسران بھی موجو دتھے۔مشیر موصوف نے دونوں دریائوں اور اِن کی معاون ندیوں کی نقش بندی اور حد بندی کے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ اِس پروجیکٹ کو وقت مقررہ کے اندر مکمل کیا جاسکے اور سیلاب کے پانی کو بستیوں میں داخل ہونے سے رُوکا جاسکے۔آر آر بھٹنا گر نے دستیاب وسائل کا بھرپور اِستعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سیلاب کے خطرات پر قابو پایا جاسکے۔اِس سلسلے میں مشیر موصوف نے متعلقہ اَفسران کو ایک قابلِ عمل میکانزم ترتیب دینے کی ہدایت دی۔میٹنگ میںموجود جل شکی کے کمشنر سیکرٹری اے کے ساہو نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جموں اینڈ کشمیر واٹر ریسورسز ایکٹ 2010ء کے تحت دریائوں کی فلڈ بیسن کی نشاندہی کرنا لازمی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنا ایک حساس معاملہ ہے کیوں کہ جموںوکشمیر میں سیلاب کے خطرات درپیش رہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا