پریکٹس میچ ڈرا، مینک اور پنت کی نصف سنچریاں

0
0

ھیملٹن،  (یو این آئی ) ہندستان اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ اتوار کو ڈرا ختم ہو گیا اور اوپنر مینک اگروال اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے فارم میں واپسی کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری بنائیں ۔ہندستان نے اپنی دوسری اننگز میں بلے بازی کا اچھی پریکٹس کرتے ہوئے محض 48 اوور میں چار وکٹ پر 252 رن بنائے اور میچ ڈرا رہا۔ ہندستان نے پہلی اننگز میں 263 رن بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ الیون کی ٹیم نے 235 رن بنائے تھے ۔ ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 فروری سے ویلنگٹن میں شروع ہو گا۔اوپنر مینک نے اس دورے میں پہلی بار اپنی فارم دکھاتے ہوئے 99 گیندوں پر 81 رن (ریٹائرڈ) کی بہترین اننگز میں 10 چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ پنت نے بھی دوسری اننگز میں موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 65 گیندوں پر 70 رنز میں چار چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ نوجوان اوپنر پرتھوی شا نے 31 گیندوں پر 39 رنز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وکٹ کیپر ردھمان ساہا نے ناٹ آؤٹ 30 اور آف اسپنر روی چندرن اشون نے ناٹ آؤٹ 16 رن بنائے ۔اوپننگ کے دیگر دعویدار شبھمن گل صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور پہلے ٹیسٹ میں اترنے کا موقع گنوا بیٹھے ۔ گل پہلی اننگز میں اپنا اکاؤنٹ بھی نہیں کھول پائے تھے ۔ پہلی اننگز میں پرتھوی صفر اور مینک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے لیکن دوسری اننگز میں ان کی کارکردگی سے یہ تو طے ہو گیا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں وہ دونوں ہی اننگز کی شروعات کریں گے ۔
مینک نے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف غیر سرکاری ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں صفر بنائے تھے اور ون ڈے سیریز میں وہ 32، 3 اور 1 کے معمولی اسکور بنا پائے تھے ۔ پہلی اننگز میں سستے میں آؤٹ ہونے کے بعد ان کے لئے دوسری اننگز میں اچھی کارکردگی کرنا ضروری تھا اور انہوں نے نصف سنچری اننگز کھیل کر اپنا اعتماد حاصل کر لیا۔ انہوں نے پرتھوی کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 72 رن جوڑے ۔ پرتھوی نے بھی اچھی اننگز کھیلی۔اس شراکت کے بعد پرتھوی اور گل کے وکٹ صرف 10 رن کے وقفہ میں نکل گئے لیکن مینک اور پنت نے تیسرے وکٹ کے لئے 134 رن کی حوصلہ افزا ساجھے داری کی۔ پنت پہلی اننگز میں سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔ پنت کو اس دورے میں میں پہلی بار جاکر پریکٹس میچ میں موقع ملا اور دوسری اننگز میں انہوں نے بہترین اننگ کھیلی تاہم پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر کے طور پر ساہا ہی اتریں گے ۔پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں ٹیسٹ بلے باز چتیشور پجارا (93) اور ھنوما وھاري (101 ریٹائر) نے شاندار اننگز کھیلی تھیں۔ دونوں اننگز کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو ہندوستانی بلے بازوں کی اس میچ میں مشق اچھی رہی۔ کپتان وراٹ کوہلی اگرچہ دونوں اننگز میں بلے بازی سے دور رھے ور میدان میں نہیں اترے ۔ہندستانی تیز گیند بازوں نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تیز گیند بازی کی سازگار کنڈیشنز کا پورا فائدہ اٹھایا۔ ہندستانی تیز گیند بازوں کی کارکردگی میزبان ٹیم کے لئے خطرے کا اشارہ ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں ہندستان کی آگ اگلتي گیندوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔نیوزی لینڈ الیون کی اننگز میں محمد سمیع نے 10 اوور میں 17 رن دے کر تین وکٹ، جسپریت بمراہ نے 18 رن، امیش یادو نے 49 رن اور نودیپ سینی نے 58 رن دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ آف اسپنر روی چندرن اشون کو 46 رن پر ایک وکٹ ملا۔ رویندر جڈیجہ کو اگرچہ 25 رن دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا تھا۔یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ فٹنس ٹیسٹ پاس کر چکے ایشانت شرما کو پہلے ٹیسٹ میں براہ راست موقع دیا جاتا ہیں یا نہیں اور اسپن شععبہ میں جڈیجہ اور اشون میں سے کون میدان میں اترتا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا