پاکستان کی حمایت میں نعرے

0
0

کرناٹک میں 3کشمیری طا لب علم گرفتار
کے این ایس
سرینگر؍؍کرناٹک کے ہبلی علاقے سے3کشمیری طلبہ کو مبینہ طورپاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق کرناٹک کے ہبلی علاقے سے 3 کشمیری طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔ طلباء پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سخت گیر ہندو تنظیم سے وابستہ کارکنوں نے کالج احاطے میں احتجاج کیا، جس کے بعد ان تینوں کشمیری طالب علموں کو حراست میں لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق گرفتار شدہ تینوں طلبا عامر، طالب اور باسط کرناٹک کے ہبلی شہر کے ’کے ایل ای‘انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق’تینوں طلباء نے پلوامہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ مبینہ طور پر’پاکستان زندہ باد‘،’ہم کیا چاہتے، آزادی‘ اور’فری کشمیر‘ کے نعرے لگا رہے ہیں‘۔میڈیا رپورٹس میں کالج کے پرنسپل بساوراج عنامی نے بتایا ہے کہ’ہم نے صبح ویڈیو دیکھی، جس میں سے دو فرسٹ ایئر سول انجینئرنگ کے طلبا ہیں۔ ایک اور طالب علم سیول انجینئرنگ کے سیکنڈ ائیر میں پڑھ رہا ہے۔ تینوں طلباء کو آل انڈیا کوٹا(آزاد نشست) کے تحت داخلہ ملا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے ان تینوں کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنسپل کی طرف سے دائر کردہ شکایت پر ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ153 اے بی اور124 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ طلباء کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر کے فارینسک لیب بھیج دیئے گئے ہیں‘۔کالج میں احتجاج کے بعد انتظامیہ نے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کو روک کر سبھی طالب علموں کو گھر جانے کی اپیل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا