اجلاس میں موجودہ صورت حال پر غور و خوص ہوگا۔
کے این ایس
سرینگر؍؍نیشنل کانفرنس کی جانب سے صوبائی سطح کا ایک اہم اجلاس 18ماہ فروری کو سرینگر میں طلب کیاجا رہا ہے۔اس دوران اجلاس میں کشمیر وادی کی موجودہ صورت حال،لیڈران کی مسلسل نظر بندی اور اعلان شدہ پنچایتی انتخابات کے حوالے سے غور و خوص ہوگا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق نیشنل کانفرنس ( این سی) کی جانب سے کشمیر وادی میں 18فروری کو پارٹی ہیڈکواٹر واقع نوائے صبح کمپلکس سرینگر میں ایک اہم اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے جس میںپارٹی ؎مجلس عاملہ کے تمام ممبران شرکت کریں گے۔صوبائی سیکرٹری شوکت احمد میر نے کے این ایس کوبتایا اس اجلاس میںکشمیر وادی کی تازہ سیاسی صورت حال ، لیڈران کی مسلسل نظری بندی اور اعلان شدہ پنچائتی انتخابات پر غور و خوص ہوگا۔صوبائی سیکرٹری نے بتایا کہ اجلاس میں وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے تعلق رکھنے والے مجلس عاملہ کے لوگوںکی شرکت متوقع ہے ۔