چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی

0
0

بیجنگ، 16 فروری (ژنہوا) چین میں صوبہ ہبوئی کے باہر والے علاقوں میں خطرناک کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل 12 ویں دن کمی درج کی گئی ہے۔
یہ اطلاع نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کو دی۔ محکمہ نے بتایا کہ صوبہ ہبوئی کے باہر والے علاقوں میں ہفتہ تک کورونا وائرس کے 166 معاملہ درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں وائرس کے 2009 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس میں 1843 معاملہ صوبہ ہبوئی کے ہیں۔
قابل غور ہے کہ چین میں وبا ئی شکل اختیار کر چکے کورونا وائرس سے اب تک 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 60 ہزار سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ وائرس ہندوستان سمیت 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا