وینکیا 20 فروری کو دسویں انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ کا افتتاح کریں گے

0
0

یو این آئی

نئی دہلی؍؍نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو 20 فروری کو وگیان بھون میں دسویں‘ انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ’ کا افتتاح کریں گے ۔انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ فاؤنڈیشن، ایم آئی ٹی اسکول آف گورنمنٹ اور ایم ائی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی، پونے مل کر 20 سے 23 فروری تک چلنے والے چار روزہ دسویں ‘ انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ’ کا انعقاد کر رہی ہیں۔ایم ائی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی کے کار گذار صدر راہل وشوناتھ کراڈ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کیرالہ اسمبلی کے اسپیکر پی شري رام کرشنن کو آئڈیل اسمبلی اسپیکر کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا ، 21 فروری کو کیرالہ کے ممبر اسمبلی کے سسبرناتھن اور آندھرا پردیش کے ممبر اسمبلی نمر کاربک ، 22 فروری کو کرناٹک کی ممبر اسمبلی محترمہ سومیا ریڈی اور تمل ناڈو کے ممبر اسمبلی تھرو ایم تھمیم مورن انصاری کو مثالی نوجوان رکن اسمبلی، راجستھان کی ممبر اسمبلی کرشنا پونیا اور اتراکھنڈ کے ممبر اسمبلی ڈاکٹر پریم سنگھ رانا کو مثالی نوجوان رکن اسمبلی، اور 23 فروری کو ہماچل پردیش کے ممبر اسمبلی وشال نھریا اور میزورم کے ممبر اسمبلی ڈاکٹر ون لاالتھانا کو مثالی نوجوان رکن اسمبلی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔اس تقریب میں 29 ریاستوں کے 450 یونیورسٹیوں کے 30 ہزار کالجوں کے سیاست اور سماجی میدان میں سرگرم طالب علم، 7 ریاستوں کے اسمبلی کے اسپیکر، سات یونیورسٹی کے وائس چانسلر شامل ہوں گے اور مختلف ریاستوں کی مختلف پارٹیوں کے 12 ممبر اسمبلی کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا