مودی وارانسی کو دیں گے 1200کروڑ روپئے کی سوغات

0
0

یو این آئی

وارانسی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں 1200 کروڑ روپئے کے ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ مرکز اور اترپردیش کے کئی وزراء موجود رہیں گے ۔ مسٹر مودی کے ایک روزہ دورے کے پیش نظر وارانسی میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔آفیشیل ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ وزیر اعظم بنارس ہندو یونیورسٹی میں 430 بستروں کے سپر اسپیشلٹی اسپتال سمیت تقریبا 48 ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح اورنقاب کشائی کریں گے ۔ وہ پنڈت دین دیال اپادھیائے میموریل سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے جبکہ چندولی میں دین دیال اپادھیائے کی 63 فٹ اونچی مورتی کی نقاب کشائی کریں گے ۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یہ مورتی ملک میں سب سے اونچی ہوگی جس کی تعمیر میں اڑیسہ کے 200 دست کاروں نے رات دن محنت کی اور ایک سال کے اندر موری کی تعمیراتی کام کو پورا کیا گیا۔اسمارک سنٹر پنڈت دین دیال کے حالات زندگی کے بارے میں بتائے گا۔ مسٹر مودی ملک کی تیسری پرائیویٹ ٹرین ‘مہاکال ایکسپریس’ کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ ملک کی پہلی رات دن چلنے والی اس ٹرین کا انتظام آئی آر سی ٹی سی کے ہاتھوں میں ہے ۔ یہ ٹرین وارانسی،اجین اور اوماکاریشور کو جوڑے گی۔وزیر اعظم بی ایچ یو میں 74 بستروں والے اسپتال کا بھی افتتاح کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ پنڈت دین دیال اپادھیائے ہستکلا سنکل’ پر ‘‘کاشی ایک روپ انیک’ نامی دو روزہ پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔ پروگرام کا مقصد اترپردیش کے مختلف اضلاع کے صنعتوں کو مشتہر کرنا ہے ۔ وہ اس موقع پر آسٹریلیا،انگلینڈ اور امریکہ سمیت مختلف ممالک سے آنے والے کسٹمر اور دست کاروں سے بات چیت بھی کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا