ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ بجلی مقبول نائیک کو عوام کی بہتر خدمات سرانجام دینے کے عوض انعام سے سرفراز کیا گیا

0
0

افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ بجلی مقبول نائیک کو عوام کی بہتر خدمات سرانجام دینے کے عوض انعام سے سرفراز کیا گیا گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو کی جانب سے آفیسران کو بہتر کارکردگی کرنے کے عوض سرٹیفکیٹ دیے گئے ان میں ایک نام محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول نایک کا بھی ہیں جنہوں نے آپنے محکمہ کے متعلق بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا غور طلب ہے کہ مقبول نائیک سن اف سائل ہیں تحصیل سورنکوٹ کے ہی باشندہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہر علاقہ سے بخوبی واقفیت تھی کس گاؤں کس محلہ کس پنچایت میں بجلی کے پول درکار ہیں کس جگہ ٹرانسفارمر نہیں ہے کس جگہ کام کرنے کی فوری ضرورت ہیں اس سب سے بخوبی واقف آفیسر موصوف نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے دور دراز مقامات تک روشنی کا دیا جلایا جس کے لیے آفیسر موصوف مبارکباد کے مستحق ہیں ذات برادری رنگ و نسل سے اوپر اٹھ کر آفیسر موصوف نے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی پریشانی کو بغور جانچا اور اس پر عمل کیا سرنکوٹ کی عوام ڈپٹی کمشنر پونچھ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس کے تحت انہوں نے مقبول بنائک کو انعام سے سرفراز کیا واقع افیسر موصوف ہر لحاظ سے انعام کے مستحق تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا