سابق ایم ایل اے شاہ محمد تانترے کا پی ڈی پی سے استعفیٰ

0
0

اعجاز الحق بخاری

پونچھ ؍؍سابق ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے نے پی ڈی پی تنظیم کی بنیاری رکنیت سے استعفیٰ دے ہے ۔ تانترے نے کہا کہ موجودہ حالات میں ان کا پی ڈی پی تنظیم میں بنے رہنا مناسب نہیں لگتا ۔ تانترے نے کہا کہ یوں بھی 5اگست کے بعد کے انتہائی تاریک اور بد قسمت حالات نے ریاست کی ان سیاسی جماعتوں پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں جو ریاست کے عوام کے لیے مزید سیاسی مراعات کا وعدہ کرتے رھے اور حاصل شدہ کو بھی گنوا دیا۔آگے کے لیے تانترے نے کہا کہ وہ اپنے قریبی ساتھیوں سے مشورہ کرنے کے بعد ہی آگے کے اقدامات پر کوئی فیصلہ لے سکیں گے۔تانترے نے یاد دلایا کہ پونچھ میں ان کا ’’غریبوں کا کارواں‘‘بہت ہی مضبوط ہے اور بڑی ان بان اور شان کے ساتھ رواں دواں ہے اور وہ حسب دستور عوام کی پرخلوص اور بے لوث خدمت کے لیے وعدہ بند ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا