35افراد نے رضا کارانہ طور خون عطیہ کیا
کے این ایس
سرینگر؍؍ایڈین ریڈکراس سوسائٹی کی جانب سے سب ضلع ہندوارہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس دوران کیمپ میں 40کے قریب افراد نے خون کا عطیہ پیش کیا جبکہ اس موقعے پر ہندوارہ پولیس اہلکاروں افسروں نے خون کا عطیہ پیش کیا اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے کیمپ کا ربن کاٹ کر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نذیر احمد ،ایس پی ہندوارہ سندیپ چکورتی ،تحصیلدار ہندوارہ ،نائب تحصیلدار ہندوارہ ،ایس ڈی پی او ہندوارہ طارق محمود ،ڈی ایس پی ڈی آر فاروق احمد ،میڈیکل سپرڈنٹ ہندوارہ ڈاکٹر روف ،ڈاکٹر اعجاز ،ریڈکراس کے ممبران کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے اس دوران ریڈکراس ہندوارہ اور ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ کے اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکینڈوں مریضو ں نے شرکت کرکے مفت ادویات وعلاج ومعالجہ کیا گیا جس پر عوامی حلقوں نے ریڈکراس سوسائٹی کا شکریہ کیا اور بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرنے کی کافی سراہنا کی۔