غریب بستی کا ہزاروں روپے واجب الادا بجلی فیس ادا کیا
کے این ایس
سرینگر؍؍شمالی کشمیر کے سرپنچ نے انسان دوست قدم اٹھا کر علاقے کی ایک بستی کے لوگوں کا واجب الادا بجلی فیس بے باک کیا۔مقامی لوگوں نے سرپنچ اورایگزیکٹو انجینئرکے اس قدام کی سراہنا کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے تحت آنے والے علاقے ’ہنگر کوٹ ولگام ‘سے تعلق رکھنے والے ایک سرپنچ ختیجہ بیگم نے انسان دوست قدم اٹھا کراپنے بیٹے کی مدد سے ایک غریب بستی کا مہوار بجلی فیس 15000ہزار روپے کی رقم از خود ادا کیا ، تاکہ بستی کے لوگوں کو بجلی سپلائی کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار نے بتایا کہ مزکورہ بستی انتہائی پسماندہ اور غریب ہیں جس کے نتیجے میں مزکورہ لوگ بجلی فیس ادا نہیں کر سکتے تھے۔اس دوران محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئرفاروق احمد نے بتایامحکمہ غریب لوگوں کے لئے کم سے کم مہوار بجلی فیس مقرر کرنے کے اقدامات کر رہا ہے، تاکہ صارفین کوفیس ادا کرنے میں بھی کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس دوران لوگوں نے مقامی سرپنچ اور ایگزیکٹو انجینئر کے اس انسان دوست اقدامات کی سراہنا کی ہے ۔