ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے 2020 کے تحت تعلیمی سیشن کا جائزہ لیا

0
0

بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج محکمہ تعلیم کے آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ضلع کے مختلف سکولوں میں تعطیلات کے بعد تعلیمی سیشن شروع کرنے کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی ،چیف ایجوکیشن آفیسر اور مختلف ڈگری کالجوں اورسکولوں کے پرنسپلوں کے علاوہ زیڈ ای اوز اورہیڈماسٹروںنے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران سکولو ں میں لازمی سہولیات دستیاب رکھنے اور کھیل کود کی سرگرمیاں شروع کرنے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ ایک مہینے میںکم سے کم دو بار سکولوں کے سربراہاں کے ساتھ ملاقات کرکے طلبأ کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا کریںتاکہ اساتذہ اور طلبأ کے درمیان بہتر رشتے استوار ہوسکیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا