ترقیاتی کمشنر شوپیا ن نے حرمین اور ڈی کے پورہ میں پرائمری صحت مراکز کا دور ہ کیا

0
0

شوپیان؍؍ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمدیاسین نے آج حرمین اور ڈی کے پورہ میں پرائمری صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا اورہسپتال میں مختلف وارڈوں کے معائنے کے دوران مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوںنے علاج ومعالجہ کی سہولیات کے بارے میں مریضوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔اس دوران مقامی آبادی کے وفود نے ترقیاتی کمشنر کے ساتھ ملاقات کرکے اپنے علاقوں میں بجلی اور پانی کی سپلائی کے علاوہ سڑک رابطوں،تعلیم اورآبپاشی سے جُڑے معاملات کو اُبھارا۔ترقیاتی کمشنر نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا