یواین آئی
واشنگٹن؍؍امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے تعلق سے اتفاق رائے قائم کرنے کے انتہائی قریب ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان اتفاق رائے قائم کر لیا جائے گا ۔ مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا‘‘ مجھے لگتا ہے ہم بے حد قریب ہے اور معاہدہ طے کرنے کا یہ اچھا موقع ہے ۔ حالانکہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیاہے لیکن اگلے دو ہفتوں کے دوران معاہدہ طے کر لیا جائے گا’’ ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے سے قبل طالبان کو ایک ہفتے تک تشدد میں کمی لانی ہوگی ۔ واضح ر ہے کہ امریکہ میں ستمبر 2011 میں طالبان کی جانب سے کئے گئے حملے کے بعد سے افغانستان میں امریکی فوج تعینات ہے ۔ فوج افغانستان میں جمہوریت اور استحکام کی بحالی کے مقصد سے تعینات کی گئی تھی ۔