تین ہوائی اڈوں کا مینجمنٹ پچاس سال کے لیے اڈانی گروپ کے سپرد

0
0

یو این آئی
نئی دہلی؍؍احمد آباد، لکھنؤ او ر منگلورو ہوائی اڈوں کی دیکھ بھال کا اختیار پچاس سال کے لیے اڈانی گروپ کو مل گیا ہے ۔ایر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی) نے آج بتایا کہ اڈانی گروپ کی اکائیوں کے ساتھ تینوں ہوائی اڈوں کے لیے آج کانسیشن معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔ ان ہوائی اڈوں کا دیکھ بھال پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔اڈانی گرو پ کے پاس ہوائی اڈوں کے دیکھ بھال’ مینجنٹ اور ڈیولپمنٹ کا اختیار ہوگا۔ ان ہوائی اڈوں سے حاصل آمدنی پر کمپنی کا اختیار ہوگا۔اڈانی گروپ نے پہلی مرتبہ ہوائی اڈہ کے کاروبار میں قدم رکھا ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس کی اکائیاں اڈانی لکھنؤ ہوائی اڈہ لمیٹیڈ’ اڈانی احمدآباد بین الاقوامی ہوائی اڈہ لمیٹیڈ اور اڈانی منگلورو ہوائی اڈہ لمیٹیڈ نے تینوں ہوائی اڈوں کے لیے متعلقہ الگ الگ معاہدوں پر دستخط کئے ۔ یہ معاہدے پچاس سال کے لیے کئے گئے ہیں۔اے اے آئی نے گذشتہ برس چھ ہوائی اڈوں کی دیکھ بھال پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت پرائیوٹ کمپنیوں کو سونپنے کے لیے ٹنڈر جاری کیا تھا۔ اس میں احمد آباد‘لکھنؤ اور منگلورو کے علاوہ جے پور’ گوہاٹی اور تریوندرم ہوائی اڈے شامل تھے ۔تمام چھ ہوائی اڈوں کے لئے اڈانی گروپ نے کامیاب بولی لگائی تھی۔ ان میں تین ہوائی اڈوں کے لیے آج معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔اے اے آئی نے بتایا کہ دیکھ بھال کا حق کے بدلے اڈانی گروپ سے اسے یک مشت رقم ملے گی اس کا استعمال پرانے ہوائی اڈوں کے دیکھ بھال اور ڈیولپمنٹ اور نئے ہوائی اڈے بنانے کے لیے کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا