کیجریوال کے حلف برداری پروگرام کے پیش نظر رام لیلا میدان کے آس پاس ٹریفک پر پابندی

0
0

نئی دہلی،15فروری(یواین آئی)نامزد وزیراعلی اروند کیجریوال کے اتوار کو رام لیلا میدان میں حلف برداری پروگرام کے پیش نظر آس پاس کے علاقے میں بھیڑ بھاڑ کے امکان کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔

دہلی ٹریفک پولیس کی طرف سے ہفتے کو جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ اتوار کی صبح آٹھ بجے سے دوپہر تک رام لیلا میدان علاقے میں ٹریفک پر پابندی رہےگی۔
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ حلف برداری پروگرام میں آنےوالے اپنی گاڑی سویک سینٹر،ماتاسندی روڈ،پاور ہاؤس روڈ،ویلاڈرام رود،راج گھاٹ روڈ،شانتی ون پارکنگ،سروس روڈ راج گھاٹ اور سمتا استھل پر پارک کرسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا