وزیراعظم نریندمودی کو حلف برداری کی تقریب میں آنے کی دعوت
یو این آئی
نئی دہلی؍؍دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے 16فروری کو ہونے والے اپنے وزیراعلی عہدے کے حلف برداری پروگرام میں وزیراعظم نریندرمودی سے شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔عام آدمی پارٹی کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ مسٹر مودی کوحلف برداری پروگرام میں شامل ہونے کے لئے خط بھیجا گیاہے ۔مسٹر کیجریوال اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کے اتوار کو رام لیلا میدان میں حلف لیں گے ۔آپ نے دہلی کے سبھی سات ارکان پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے منتخب آٹھ ارکان اسمبلی کو بھی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔اس کے علاوہ دہلی سے سات بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو بھی بلایاگیاہے ۔ابھی یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ وزیراعظم حلاف برداری مٰں شامل ہوں گے یا نہیں۔غورکرنے والی بات ہے کہ مسٹر مودی 16فروری کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں رہیں گے ۔وہاں وارانسی کو تقریباً 1700کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی سوغات دیں گے ۔مسٹر کیجریوال نے دلی کے عوام سے بڑی تعداد میں حلف برداری پروگرام میں آنے کی اپیل کی ہے ۔دہلی اسمبی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو زبردست اکثریت ملی ہے جس میں پارٹی نے 70میں سے 62سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔مسٹر کیجریوال کی وزیراعلی کے طورپر یہ مسلسل تیسری مدت کار ہوگی۔سال 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 67سیٹیں حاصل کی تھیں۔دہلی کے منتخب وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے اتوار کو ہونے والے حلف برداری پروگرام کے لئے رام لیلا میدان میں تیاریاں زور شور سے چل رہی ہیں۔حلف برداری پروگرام میں شامل ہونے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کو بھی دعوت بھیجی گئی ہے ۔بابرپور سے جیتے آپ کے دہلی کنوینر گوپال رائے ہفتے کو رام لیلا میدان حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے جائیں گے ۔دہلی اسمبلی کے 11فروری کو اعلان شدہ نتیجوں کے مطابق 70میں سے 62سیٹیں ملی ہیں۔مسٹر کیجریوال مسلسل تیسری بار وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیں گے ۔اس سے پہلے وہ 2013 اور 2015 میں وزیراعلی بنے تھے ۔آپ کنوینر مسٹر کیجریوال تیسری بار وزیراعلی عہدے کاحلف لینے پر سابق وزیراعلی آنجہانی شیلا دکشت کی تین بار مسلسل دلی کی وزیراعلی بننے کے ریکارڈ کی برابری کریں گے ۔آنجہانی دشکت1998سے 2013 تک مسلسل تین بار دہلی کی وزیراعلی بنیں اور 15برسوں تک حکومت کی۔مسٹر کیجریوال نے کل ٹویٹ کرکے دہلی کے لوگوں سے حلاف لینے میں رام لیلا میدان پہنچنے کی اپیل کی تھی۔مسٹررائے نے جمعرات کو کہا تھا کہ مسٹر کیجریوال کے حلاف برداری پروگرام میں صرف دہلی کے لوگوں کو ہی مدعو کیاجائے گا اور کسی دیگر ریاست کے وزیراعلی اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو دعوت نہیں دی گئی ہے ۔