جموں مسلم کو ریزرویشن دی جائے

0
0

1947سے ہی طبقہ امتیازی سلوک کاشکار:شجاع ظفر
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں مسلم فرنٹ کے صدر شجاع ظفر نے ایک پریس نوٹ میں لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کے مسلم طبقہ کے مسائل کے حل کے لئے ایک خصوصی پیکیج تشکیل دیں کیونکہ کمیونٹی 1947 سے ہی نظرانداز کی جارہی ہے۔ محاذ کے صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں مسلم کو ریزرویشن دی جائے۔ مسلم طبقہ کو سرکاری ملازمت ،فنی تعلیم اور جدید اسکول میں دئیے جائیں اوران اِداروں میں ریزرویشن دی جانی چاہئے۔اس موقع پرعمران قاضی نے بھی برادری کے نوجوانوں سے اپیل کی اور چھوٹے کاروبار کے قیام کے لئے گورنمنٹ اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے آگے آئیں اور امن کی پیش رفت خوشحالی کی راہ اختیار کرنے کی نوجوانوں سے اپیل کی۔شجاع ظفر فرنٹ کے چیئرمین اور مسٹر محمد صادق جنرل سیکرٹری اور مسٹر تنویر وانی نائب صدر نے ایل جی مرمو سے بٹھینڈی اوربیرپورمیں ہسپتالوں کی منظوری کی مانگ کی۔اُنہوں نے کہاکہ جموں کی مسلم بستیوں میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے، بلدیاتی ودیہی ترقیاتی اِداروںکو بلاامتیاز تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کام کرناچاہئے۔اُنہوں نے مسلم طبقہ کے نوجوانوں سے اپنے مستقبل کو سنوارنے اورنیک راہ پرچلنے کی تلقین کی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا