لازوال ڈیسک
جموں؍؍این سی پی کے یوتھ ونگ نے بھاری دل کے ساتھ اور پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک ایسے دستی بم دھماکے میں ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں دینے والے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انجینئر ریشی کول کلم نیشنل جوائنٹ سیکرٹری اور این سی پی کے ترجمان جے اینڈ یوتھ نے ونگ شہدأ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا پوری قوم اس بزدلانہ حملے کوکبھی نہ بھولے گی اوربہادرجوانوں کی شہادت کوکبھی فراموش نہ کرسکے گی۔اپنے قریبی اور عزیزوں سے محروم ہونے والے کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔انجینئر ریشی نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے بے گناہ فوجیوں کی جان لے کر کچھ حاصل نہیں کیا اور یہ ان عسکریت پسندوں کے لئے سبق ہے جو ایک جیسے ذہن میں ہیں۔ اس موقع پرموجود دیگران میں کمل گپتا ریاستی صدر این سی پی ،منو مہاجن ممتاز این سی پی کارکن ،ٹی کے کول نائب صدر، طارق نار ضلعی صدر این سی پی، بلوریہ،جنرل سیکرٹری ، مشکور ھٹ نائب صدرموجودتھے۔