علاقائی دیہاتی بنک برانچ بٹینگو اننت ناگ سے کھاتے دار نالاں:لوٹ کا لگایا الزام

0
0

شاہ ہلال

اننت ناگ؍؍جنوبی ضلع اننت ناگ میں قائم علاقائی دیہاتی بنک برانچ بٹینگوکے کھاتے دارجمعرات کو اُس وقت مذکورہ برانچ کیخلاف نالاں دکھائی دیئے جب اُنکے کھاتوں سے نامعلوم وجوہات کے بنا پر رقم کاٹ دی جاتی ہے،ایک کھاتے داردائود احمد نے ذرایع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے ایک لاکھ پئنسٹھ ہزار مذکورہ بنک میں سیوینگ اکاونٹ کے طور جمع کرائے اور بقول اُنکے کہ جب وہ قریباََ 4ماہ کے بعد اکائونٹ چیک کرنے لئے مذکورہ برانچ پہنچے تو یہاں اُنکے اکاونٹ سے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کاٹ دیئے گئے،ادھر ایک اور کھاتے دار الویر احمد ڈارنے بتایا کہ اُنکے اکاونٹ سے بھی تقریباََ 5لاکھ روپیہ نکالے گئے ،اور ایک کھاتے دار بلال احمد کا بھی یہی کہنا ہے کہ اُنکے اکائونٹ سے بھی ایک لاکھ روپے نکالے گئے اسی طرح زاہدہ جان نامی ایک لڑکی کا بھی کہنا ہے کہ اُن کے اکائونٹ سے بھی قریباََ ایک لاکھ روپے نکالے گئے ۔ادھر جب یہ خبر علاقہ میں پھیل گئی تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد علاقائی دیہاتی بنک برانچ بٹینگوپہنچے اور وہ بھی اپنے اپنے اکائونٹ چیک کرنے لگے تاہم وہاں پہ قریباََ درجنوں اکائونٹ ہولڈرس کے کھاتوں سے بھاری رقومات غائب پائی گئی ،کھاتے داروں نے بنک کے ایک مقامی ملازم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکوہ ملازم نے روپیوں کو ہڑپ کرنے میں ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوں نے بنک کے اعلیٰ عہداداروں سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد اُنکے رقومات کو واپس اپنے اپنے کھاتوں میں منتقل کیا جائے اس حوالے جب نمائندے نے رئجنل منیجر اننت ناگ جاوید احمد پیرسے رابطہ کیا تو انہوں نے یہ معاملہ بنک کے اعلیٰ حکام سے اُٹھانے کی یقین دہانی کی،اور ایک ہفتہ کے اندر اندر رقومات کو کھاتے داروں کے کھاتوں میں واپس جمع ہونے کی بھی یقین دلایا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو بھی ملازم اس معاملے میں ملوث پایا جائے گا تو اسے نوکری سے معطل کیاجائے گا،ادھر معاملے کی نسبت پولیس نے بھی تحقیقات کرانے کا عمل شروع کیا ۔پولیس ذرایع کے مطابق مذکورہ بنک میں کام کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کی سلسلے میں پوچھ تاچھ شروع کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا