بیدار تاچھمبر کناری روڈ کی آڑ میں غریبوں پر زیادتیاں بند کی جائیں

0
0

روڈ میں جگہ دینے کے بدلے معاوضہ کیا ملتا ایف آئی آر ملی:تنویر کشمیری
ریاض ملک

منڈی ؍؍منڈی بیدار باغاں تا چھمبر کناری روڈ کا کام گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جس کی مانگ گزشتہ کئی سالوں سے عوام باغاں چھمر کناری کررہے تھے لیکن اج جب کا لگایاجاچکاہے۔جس میں کئی مشکلات درپیش ہیں۔ جن کا بجائے ازالہ کے انہیں مزید تقویت دی جارہی ہے۔مقامی باشندہ اور سماجی کارکن تنویر کشمیری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی ترقی کا کام انتظامیہ یا سرکار کی جانب سے منظور کیاجاتاہے تو کچھ لوگ سیاسی روٹیاں سیکھنے کے چکر میں غریبوں پر زیادتی کرنے پر تْل جاتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتاہے کہ کوئی بھی ترقیاتی کام زمینی سطح پر نہیں ہوپاتاہے جس زمینی سطح پر عومی مفاد اور ترقیاتی کاموں کو کارگر بنانے کی خاطر انتظامیہ اور حکومت وعدہ بند تو ہے لیکن انتظامیہ یہاں پر سیاسی چالوں کو سمجھنے میں قاصر رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیدار سے چھمر کناری سڑک کو نکالاجارہاہے لیکن یہاں کچھ غریب اور لاچار نوجوانوں پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے تھانہ پولیس منڈی میں ایف آئی آر درج کروادی ہے جو کہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے جس کو لیکر ان غریبوں نے بھی عدالت کا رْخ کیا ہے۔ قریب ہے کہ وہ عدالت سے سٹے حاصل کرکے کام رکوا دیں گے جس سے عوام کو ایک بار پھر مشکلات کا سامناکرناپڑے گا ۔ انہوں نے کہا اس سڑک سے جہاں محلہ باغاں کو محروم کردیاہے۔ وہی سرکاری اراضی کو چھوڑ کر جن غریبوں کی ملکیتی زمین میں سڑک کی کھدائی کردی گئی ہے اور رہائشی مکان بھی منہدم کردیاگیاہے لیکن پھر بھی نہ انتظامیہ اور نہ ہی محکمہ کو انصاف آیاکہ ان غریبوں کا عیال کہا رہے گا۔ یہ کہنے پر کہ ہماری ملکیتی زمین کا معاوضہ بنایاجائے اور کچھ نہ دیاجائے پھل دار درختوں کامعاوضہ بنایاجائے اور مکان کامعاوضہ بنایاجائے۔ یہی کہا تھا جس کی پاداش میں ان غریبوں پر ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا یہ سب ذمہ داری محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی ہے جس نے ان غریبوں پر ایف آئی آر درج کروائی کر دبائو بنانے کی کوشش کی ہے اور اب اگر کام بھی بند ہوگا اس کاذمہ دار بھی محکمہ پی ڈبلیو ڈی ہوگا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ ایکسین پی ڈبلیو ڈی پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان غریبوں پر لگائی گئی ایف آئی آر کوکالعدم کروائیں اور ان غریبوں کو مکان وملکیتی زمین اور پھلدار پیڑوں کا جلد از جلد معاوضہ فراہم کرنے میں اپنارول اداکریں تاکہ روڈ کاکام بند نہ ہو اگر کام بند ہوگا تو یہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی نااہلی کا نتیجہ ہوگا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا