عوام نے مقامی سیاستدانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ،کہانمائندگی خود تک محدودرکھی،عوام کیساتھ امتیازبرتا
افتخارجعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍تحصیل سرنکوٹ کے دورافتادہ علاقوں میں سڑک رابطوں کی بد حالی سے عوام پریشان ہیں جسکے لئے انہوں نے مقامی سیاستدانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔سرنکوٹ کی متعدد آبادی دوردراز افتادہ علاقوں میں مکین ہے جہاں متعدد بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے۔کسی بھی علاقے میں سڑک رابطوں کا ہونا لازمی مانا جاتا ہے چونکہ تمام بنیادی سہولیات کا منحصر بہترین سڑک رابطوں پر ہوتا ہے لیکن سرنکوٹ کے متعدد علاقے ابھی تک سڑکوں سے محروم ہیں جہاں اس جدید دور میں بھی لوگوں کو کئی میل پیدل سفر کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ یوں تو ایسے علاقوں کی لنمبی لسٹ ہے جہاں سڑک رابطے نہیں ہیں۔ان میں سے کچھ علاقے قبل ذکر ہیں جن میں ڈوگراں ،پوشانہ،ہلکاکا، یہ وہ علاقے ہیں جہاں اب بھی لوگ پرانے طرز پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ان علاقوں کے رہائشیوں نے مقامی سیاستدانوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ان دور دراز علاقوں کو نظر انداز کیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی سیاستدانوں نے اپنے ووٹ بنک والے علاقوں کو ترجیح دیتے رہے جبکہ دوسرے علاقوں کو نظر انداز کرتے رہے۔ لوگوں نے کہا کہ جس سیاسی نمائندے کو لوگوں کی خدمات کا موقعہ ملا اس نے اپنے خاص ووٹروں کو فائدہ پہنچایا جبکہ حریف سیاسی جماعت کے حمایتیوں کو ہر محاذ پر نظر انداز کیا۔لوگوں نے لیفٹیننٹ جنرل گورنر سے مطالبہ کیا ہیکہ ان علاقوں میں اپنے اصلاح کاروں کو بھیجیں تاکہ وہ زمینی حقائق کا معائنہ کرسکیں تاکہ ان علاقوں کی رکی ہوئی ترقی پر کام کیا جائے۔