راجوری میں مقامی لوگ پریشان کیونکہ نہیں ہوتے وقت پر کام اور سیاحوں کے لئے کچھ نہیں یہاں، محکمہ نیند میں
عمرارشدملک
راجوری؍؍جموں کشمیر محکمہ سیاحت پر کافی اہم ترین ذمہ داریاں ہیں کیونکہ ملکی سطح کے ساتھ غیر ملکی سیاحوں کا بھی جموں کشمیر آنا ہوتا اور اگر خاص طور پر صوبہ جموں کی بات کرے تو یہاں بھی درجنوں مقامات ایسے ہیں جہاں سیاحوں کے ساتھ ساتھ مذہبی عقیدت مند بھی آتے ہیں لیکن محکمہ سیاحت کی طرف سے کافی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ایک طرف محکمہ سیاحت کے اعلیٰ افسران بڑے بڑے دعوئے کرتے ہیں لیکن وہیں ناک کے نیچے محکمہ کی بری حالت ہے کیونکہ ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پاس صوبہ جموں میں 7 مختلف مقامات کے چارج ہیں۔ ذرائع کے مطابق راجوری میں مقامی لوگ پریشان حال ہیں کیونکہ وقت پر کوئی بھی کام نہیں ہورہا اور سیاحوں کو راجوری کی طرف متوجہ کرنے کے لئے بھی کچھ نہیں کیا جاتا تو پھر محکمہ سیاحت کے دفتر کو کھلنے کا کیا فائدہ۔ مختلف علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ جب بھی سیاحت کے دفتر میں جاتے ہیں افیسر نہیں ہوتا اسطرح ایک دن کے کام کو ایک ہفتہ اور دس بھی لگ جاتے ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ محکمہ سیاحت گیری نیند میں ہے اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔