یواین آئی
جموں؍؍سرمائی دارالحکومت جموں میں جمعہ کی صبح گہری دھند سے معمولات زندگی متاثر رہے تاہم بعد ازاں دن میں آفتاب نے بادلوں کی اوٹ سے باہر آنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔جموں اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ کی صبح گہری دھند چھائی ہوئی تھی جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ دھند کے باعث گاڑیاں سست رفتار سے چل رہی تھیں اور ڈارئیور حضرات نے گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس چالو رکھی تھیں۔ادھر محکمہ موسمیات نے جموں میں اگلے چند روز کے دوران موسم خشک رہنے اور دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے مطابق جموں میں شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہوگی۔تاہم ہوائی و ریل ٹرانسپورٹ بحال وبر قرار رہا۔