پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، ایک شخص جاں بحق اور 4 دیگر زخمی

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے شاہپور اور کرنی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک 60 سالہ شخص جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پونچھ کے شاہپور اور کرنی سیکٹروں میں ایل او سی پر جمعہ کے روز قریب بارہ بجے دن ہندوستان و پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کے علاوہ آبادی والے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شاہپور کے رہنے والے 60 سالہ بدر دین ولد عبداللہ کی موت واقع ہوئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی شناخت محمد شبیر ولد شاہ محمد اور امتیاز احمد ولد محمد صادق کے طور پر ہوئی ہے جن کا ضلع ہسپتال پونچھ میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا۔دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ راہل یادو اور ایس ایس پی رمیش اگروال نے ضلع ہسپتال پونچھ جاکر زخمیوں سے ملاقات کی۔ ضلع مجسٹریٹ نے مہلوک شخص کے پسماندگان کو ایک لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس پانچ ہزار روپے ابتدائی ریلیف کے طور پر دیے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا