القاعدہ کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک

0
0

عدن؍؍یمن کے صوبہ ابین میں القاعدہ کے مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں یمن کی فوج میں حالیہ بھرتی ہوئے دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ مقامی سکیورٹی ذرائع نے منگل کے روز کہا‘‘ صوبہ ابین کے ضلع المہفد میں القاعدہ شاخ کے مشتبہ دہشت گردوں کے حملے سے دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہے ’’ ۔ انہوں نے کہا کہ گھات لگا کر بیٹھے دہشت گردوں نے علاقے میں حکومت حامی ا فواج کے لئے اشیائے خوردنی سپلائی کرنے والی ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ ایک اور مقامی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابین میں حال ہی میں القاعدہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور وہ اس علاقے میں واقع فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اس ہفتے کے اوائل میں القاعدہ گروپ کے اراکین نے المحفد میں مقامی سکیورٹی فورسز کے کمانڈر سے متعلق ایک رہائشی عمارت کو اڑا دیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا