جموں وکشمیر اور جموں وکشمیر سے باہر ریاستوں کے سیاحت شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی سہولیت کیلئے روڈ شوز منعقد
ہاوس مالکان نے 30فیصد رعایت فراہم کی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے سیاحتی مقامات کی مقبولیت عام بنانے اور یہاں کی خوبصورتی اور دیدۂ ذیبی کی طرف سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے سال 2020 ء میں جموں وکشمیر سیاحتی محکمہ نے پرومویشنل مہم کو پونے اور بنگلور کے بڑے شہروں کا تک پہنچایا ۔اِس سلسلے میں اِن دونوں شہروں میں روڈ شوز منعقد کئے گئے ۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت نریش کمار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ڈاکٹر جاوید الرحمان نے کشمیر ہاوس بورڈ اونرس کے وفد کو بنگلور میں قیادت کی۔کرناٹک سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاحت شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے روڈ شوز میں حصہ لیااور جموںوکشمیر کے شراکت داروں کے ساتھ سیاحتی سیکٹر میں کاروباری مواقعوں میں سرعت لانے میں تعاون فراہم کیا۔ جموںوکشمیر کے سیاحتی مصنوعات کو اُجاگر کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت نریش کمار نے سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ اِس طرح پروگراموں سے استفادہ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر سیاحتی سرگرمیوں کے لئے محفوظ مقام ہے اور اِس سلسلے میں پھیلائے جارہے افواہوں کی طرف توجہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح لگاتار جموںوکشمیر کا دورہ کرنے کے دوران یہاں کی دلکشی اور خوبصورتی سے بھرپور طریقے پر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔چیئرمین ہاوس بورٹ اونرس ایسو سی ایشن عبدالحمید وانگنو نے اس موقعہ پر کشمیر کے شہرہ آفاق ہاوس بوٹوں کے بارے میں تاریخی اِفادیت بیان کی۔ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی جاوید بخشی نے پونے میں منعقدہ ٹورازم پرومویشنل مہم کے دوران سیاحت سے وابستہ لوگوں کو جموںوکشمیر کے سیاحتی مصنوعات کی طرف توجہ دلائی ۔پونے میں روڈ شوکا اہتمام جے اینڈ کے ٹورازِم ڈیپارٹمنٹ نے پہلگام ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اونرس ایسو سی ایشن( پی ایچ اے آر او اے) کے تعاون سے کیا۔صدر پی ایچ اے آر او اے آصف اقبال برزہ نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور پہلگام میں موجود سیاحتی سہولیات پر روشنی ڈالی۔