سرینگر؍؍ایس پی کالج نے آج محکمہ اعلیٰ تعلیم کے بینر تلے ٹی آر سی گرائونڈ میں رولنگ فُٹ بال ٹرافی کا انعقاد کیا۔وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی سرینگر پروفیسر (ڈاکٹر) شیخ جاوید احمد نے ٹرافی کا افتتاح کیا۔جنہوںنے اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھی شرکت کی۔افتتاحی میچ جی ڈی سی پٹن اورجی ڈی سی پلوامہ کے مابین کھیلا گیا جس میں جی ڈی سی پٹن نے جی ڈی پلوامہ کو 9-1گول سے شکست دی۔