گاندربل؍؍جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری کی ہدایات کے تحت ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال کی صدارت میں آج ضلع سطح جائزہ کمیٹی کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی تاکہ ضلع کے تمام کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ کے دائرے میں لایا جاسکے۔میٹنگ میں اے ڈی سی،سی پی او،کلسٹر ہیڈ جے اینڈ کے بنک،ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی اورلائین محکموں کے سربراہان کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر نے متعلقین کو مزید متحرک ہونے پرزوردیا تاکہ صد فیصد کسانوں کو سکیم کے دائرے میں لایا جاسکے۔انہوںنے محکمہ زراعت اوربنکوں کے ہدف کے حصول کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔