ترقیاتی کمشنر کولگام کی صدارت میں ڈی ایل ایس آر سی میٹنگ منعقد

0
0

کولگام؍؍ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ کی صدارت میں آج ضلع سطح کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران اے سی پی کے تحت یکم اپریل 2019ء سے 31دسمبر2019ء تک بنکوں اور لائین محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سی پی او ،اے سی ڈی،لائین محکموں کے ضلع آفیسران ،ایل ڈی ایم،لیڈ بنک منیجر ،کلسٹرہیڈ جموںوکشمیر بنک اورمختلف بنکوں کے ڈسٹرکٹ کارڈینٹرس کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران بنکوں کی طرف سے مختلف سرکاری معاونت والی سکیموں مثلاً کسان کریڈٹ کارڈ ،این آر ایل ایم،ہائوسنگ فار آل،ہینڈلوم اوردیگر سکیموں کی عمل آوری کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے بنکوں پر زوردیا کہ وہ قرضوں کی واگذار ی کے لئے بلا خلل الزامات کو یقینی بنائیں تاکہ نوجوان سرکاری معاونت والی سکیموں سے مستفید ہوسکیں۔اس دوران میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں ڈیپازٹس 31دسمبر2019ء تک1704.4کروڑ تک پہنچ گئے ہیں۔اس طرح ڈیپازٹس میں رواں مالی سال کے دوران 7.30فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔میٹنگ کے دوران دیگر حصولیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔آفیسران نے بنکوں اور لائین محکموںپر زوردیا کہ وہ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ مستفیدین تک سکیموں کے فوائد پہنچائیں جاسکیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا