ریاض ملک
منڈی ؍؍تحصیل کمپلیکس منڈی میں بلاک ڈولپمنٹ چیئر پرسن شمیم احمد گنائی کی صدارت میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں منڈی بلاک کے سرپنچوں اور پٹواریوں نے شمولیت کی ۔میٹنگ میں سرپنچوں کے ساتھ بات کرتے ہوے محکمہ سے منسلک افراد نے کانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 31 مارچ 2020 سے پہلے پہلے منڈی بلاک میں 1750 کسانوں کے کریڈٹ کا بنانے جانے مطلوب ہیں – جو مارچ کے آوخر تک تمام کسانوں کے تک پہنچانے محکمہ کی ذمہ واری ہے ۔ اس موقع پر چیئرپرسن شمیم احمد گنائی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی تمام تر اسکیموں کو زمینی سطح پر کارگر بنانے کے لئے مقامی سرپنچوں کا تعاون کارگر ہے اور محکمہ کو چاہیے کہ وہ ان سرپنچوں کے ساتھ قریبی تال میل رکھیں تاکہ غریب عوام کو ان اسکیموں کا براے راست فائیدہ پہنچ سکے ۔ اس موقع پر تحصیل دار منڈی جاوید اقبال اور نائب تحصیلدار آزاد احمد بھی موجود رہے ۔ کسان کریڈٹ کارڈ کے بارے میں محکمہ کے وشال گپتا اے ای اے چھمبر نے کہا کے سی سی کسان کریڈٹ کارڈ بنانے کی غرض سے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں تمام سرپنچوں اور پٹواری حضرات نے شمولیت کی ۔اس موقع پر لون کے حوالے سے جانکاری کے لئے کے سی سی بنک کے ہیڈ سندیپ شرما نے بھی فصل قرضہ جات کے بارے میں جانکاری دی ۔اس حوالے سے ایگریکلچر ایکسٹینشن آفیسر منڈی آنیس سوہیل گنائی نے کہا یہ منڈی ساتھرہ اور لورن بلاک میں کسان کریڈٹ کارڈ بنانے کی غرض سے یہ میٹنگ رکھی گئی تھی۔ جس میں ہر زراعت بلاک میں 1750 کسان کریڈٹ کارڈ بنانے جائیں گے تاکہ کسان فصلی قرضہ جات لیکر اپنی فصلوں میں اضافہ کرسکیں ۔ اس کے علاوہ دیگر سہولیات بھی لے سکیں انہوں نے تمام سرپنچوں اور پٹواری حضرات سے اس اسکیم کو 31 مارچ سے پہلے پہلے مکمل کرنے میں مدد گار بننے کی اپیل کی ہے۔