جموں باڈر روڈس آرگنائزیشن ( بی آر او) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ہر پال سنگھ نے آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کے ساتھ ملاقات کی ۔چیف انجینئر سمپرک بریگیڈئیر وائی کے آہوجا اور چیف انجینئر بیکن بریگیڈئیر روی ناویت بھی اُن کے ہمراہ تھے۔میٹنگ کے دوران ڈی جی نے باڈرروڈس آرگنائزیشن کے مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں مشیر موصوف کاجانکاری دی۔