ڈی جی بی آر او لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

جموں باڈر روڈس آرگنائزیشن ( بی آر او) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گوررنرگریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔چیف انجینئر سمپرک بریگیڈیئر وائی کے آہوجا اور چیف انجینئر بیکن بریگیڈئیر روی ناویت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنر ل نے جموںوکشمیر میں بی آر او کے تحت جاری مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے بی آر او کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں مختلف سڑکوں کی تعمیر اور جموںوکشمیر میں سڑکوں کی تعمیرو تجدید کے بارے میں بھی لیفٹیننٹ گورنر کو تفصیلی جانکاری دی۔اس کے علاوہ ڈی جی نے لیفٹیننٹ گورنر کو راجوری۔ تھنہ منڈی ۔ سرنکوٹ اور اکھنور۔پونچھ سڑکوں کی تعمیر کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان پروجیکٹوں کے ڈی پی آر تیار کئے جاچکے ہیں۔میٹنگ میں اوڑی ۔ پونچھ سڑک پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بی آر او کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گوررنرنے ڈی جی کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ سڑکوں کی تجدید اور نئی سڑکوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کریں تاکہ ان پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیاجاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا