دہلی اسمبلی الیکشن 2020: بی جے پی لیڈرکا اعلان- دہلی میں جیت گئےکیجریوال توکبھی نہیں لڑوں گا الیکشن

0
0

نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج آنےسےقبل ایگزٹ پول کےنتائج نےجہاں عام آدمی پارٹی کی خوشی کو ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہےتو وہیں کانگریس اور بی جے پی کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ تقریباً سبھی ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کی سنامی نظر آرہی ہے۔ اس پرنئی دہلی سیٹ سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ٹکر دے رہے بی جے پی لیڈر سنیل یادو نے واضح طور پر کہا ہے کہ نئی دہلی سیٹ سے اروند کیجریوال کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا’۔

ایگزٹ پول کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے سنیل یادو نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کی جیت ہرحال میں ہوگی۔ سنیل یادو نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ نریندر مودی، امت شاہ، جے پی نڈا اور تنظیم نے مجھ پر بھروسہ کیا، اس کے لئے ان کا شکریہ۔ اروند کیجریوال اپنا الیکشن ہاریں گے اورنئی دہلی میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ اگر یہ نہیں ہو پایا تو میں کبھی الیکشن نہیں لڑوں گا۔ پوری زندگی صرف تنظیم کے لئے ہی کام کروں گا’۔

دراصل ہر ایگزٹ پول میں یہی بتایا گیا ہے کہ کانگریس کہیں سے بھی لڑائی میں ہے ہی نہیں۔ اس کی کارکردگی 2015 جیسی ہی مایوس کن رہنے والی ہے۔ حالانکہ اس بار بی جے پی کے ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا ہے۔ تو وہیں عام آدمی پارٹی اقتدار میں دوبارہ واپسی کرنے جارہی ہے۔  الیکشن میں اہم مقابلہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان دیکھا جارہا ہے۔ ووٹنگ کے بعد آئے سبھی ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے دوبارہ دہلی کے اقتدار پرقابض ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ زیادہ تر سروے ایجنسیوں کا اندازہ ہے کہ 70 نشستوں والے اسمبلی میں عام آدمی پارٹی 55 یا اس سے زیادہ سیٹیں جیت سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا