کورونا وائرس کے تعلق سے محتاط ہے حکومت:ہرش وردھن

0
0

یواین آئی

نئی دہلی مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ کیرالہ میں کورونا وائرس کے تین معاملوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور ان تینوں افراد کی حالت مستحکم ہے اور حکومت اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو اس سلسلے میں لوک سبھا میں دیے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں اس وائرس کا داخلہ روکنے کے لئے حکومت سرحدی علاقوں میں کافی احتیاط برت رہی ہے اور بالخصوص نیپال کی سرحد پر طبی چوکیاں قائم کی گئی ہے اور بھوٹان کی مدد کی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس بیماری سے چین میں نو فروری تک 37198 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 811 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ یہ وائرس اب تک 27 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس کے 354 معاملات کی تصدیق بھی ہو چکی ہے ۔ عالمی ادارہ¿ صحت نے پہلے ہی اسے عالمی آفت قرار دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چین میں اس بیماری کا پتہ 31 دسمبر 2019 کو لگا تھا ۔ یہ بیماری وہاں کے صوبہ ووہان میں پھیلی تھی اور ووہان سے 654 شہریوں کو واپس لایا جا چکا ہے ۔ چین سے آنے والے ہر ہندوستانی شہری کو سخت جانچ کرنے کے لئے طبی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے اور ان کو انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے چھاولا مراکز میں رکھا گیا ہے ۔ حکومت اس بیماری کے قہر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کا روزانہ جائزہ لے رہی ہے اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ساتھ معلومات کا اشتراک کیا جا رہا ہے ۔ وزیر صحت نے بتایا کہ چین جانے والے ہندوستانی مسافروں کے لئے اسپیشل ٹریول ایڈوائزر· جاری کر دی گئی ہے اور چینی شہریوں کا ہندوستان آنے والا ویزا انویلڈ قرار دے دیا گیا ہے ۔ چین کا صوبے ووہان اور ہوبئی اس سے زیادہ متاثر ہیں ۔ مسٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو ایک ہفتے میں وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑتا اور اس کی شرح اموات 2. 1 فیصد ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا