یواین آئی
نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے عظیم سنت گرو رویداس جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔مسٹر مودی نے اتوار کو کہا کہ سنت گرو رویداس نے سماج میں مثبت تبدیلی کے لئے محبت اور بھائی چارے کے جذبے پر زور دیاتھا،جو آج بھی اتنا ہی اہم ہے ۔انصاف ،برابری اور خدمت پر مبنی ان کی تعلیمات ہر زمانے میں لوگوں کو تحریک دیتی رہے گی۔دوسری جانب،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اپنے نظریات سے مکمل دنیا میں سماجی اتحاد اورہم آہنگی کا پیغام دینے والے عظیم سنت ،فلسفی،شاعر اور سماج کی اصلاح کرنے والے رویداس جی کی سالگرہ پر انہیں سلام۔مختلف سماجی برائیوں کو دور کرنے میں انہوں نے اہم رول ادا کیا،ان کے پیغام ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ سنت گرو رویداس جی کی تعلیمات اتحاد اور بھائی چارے کے لئے جانی جاتی ہیں۔انہوں نے اپنی باتوں سے سماج کو ایک دھاگے میں پرونے کا کام کیا۔رویداس جی کے بتائے راستوں پر چل کر پارٹی کا ایک ایک کارکن پوری طاقت کے ساتھ سماج کو متحد کیا اور ہم سب اس کے لئے پرعزم ہیں۔