پی ایچ ای عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال بدستور جاری

0
0

افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍پی ایچ ای عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال بدستور جاری ہے جسکی وجہ پچھلے کئی گھنٹوں سے سرنکوٹ شہر و گردونواح علاقوں میں پانی کی سپلائی پوری طرح سے بند پڑی ہے جس پر لوگوں نے انتظامیہ کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع سے بات کرتے ہوئے پانی سپلائی کی عدم دستیابی سے ہوئے متاثرین نے بتایا کہ پچھلے کئی گھنٹوں سے پانی کے بغیر عوام پریشان ہیں اور گھروں میں کھانا بنانے کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی گھنٹوں سے عارضی ملازمین متواتر کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کی راحت کے لئے کوئی متبادل حل نہیں کیا گیا ہے۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے پرزور الفاظ میں اپیل کی ہے کہ پانی سپلائی کو جلد سے جلد بحال کیا جائے۔واضح رہے کہ پہ ایچ ائی ملازمین اپنے مطالبات کو لیکر پچھلے کئی گھنٹوں سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا