جموں وکشمیرٹیچرس جائنٹ ایکشن کمیٹی کارام نگرمیں اجلاس

0
0

چیف ایجوکیشن آفیسر ادھم پور کے تئیں اظہار تشکر
پریتم سنگھ پنگوترہ

رام نگر ؍؍ ضلع ادھم پور کی تحصیل رام نگر میں تحصیل صدر ام نگر امت شرما کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقعہ پر خاصی تعداد میں ممبران نے شرکت کی اور چیف ایجوکیشن افیسر ادھم پور کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے کہا ہم سی ای او ادھم پورکا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوںنے تحصیل رام نگر کا دورہ کرکے اساتذہ کے مسائل کو حل کیا۔ انہوںنے کہا سی ای او نے رام نگر میں زونل ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں پہنچ کراساتذہ کے تمام مسائل کے تعلق سے جانکاری حاصل کی ۔چیف ایجوکیشن آفیسرادھم پور نے اساتذہ نے کو یقین دھانی کروائی کہ ایک ہفتہ کے اندر اُن کے تمام مسائل کو حل کیا جائیں گے،جن میں GP ڈی اے ٹائم بونڈ وغیرہ جیسے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں ساہل سمبیال تحصیل نائب صدر، مان چاندزونل صدر رام نگر،پنکج ٹھاکرنائب صدر رام نگر،پروین سنگھ،نائب صدر ،سنیل کمار شرما،یشپال، ارون سنگھ،راجیو کمارشرما،نکھل گپتا،دلاور سنگھ،محمد اختر،امت جموال، راج کمار بھی شامل تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا