جموں صوبے کے وکلا کیلئے منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کی لیگل سروسز اتھارٹی کی سرپرستی اعلیٰ اور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل کی ہدایات اور لیگل سروسز اَتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس راجیش بندل کی نگرانی میں سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی اور انڈین انسٹی چیوٹ آف لیگل اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے مشترکہ اہتمام سے جموں صوبے کے وکلأ کے لئے منعقدہ دو روزہ تربیت پروگرام آج اختتام پذیر ہوا۔ تربیتی پروگرام کا موضوع ’’ وکالتی ہُنر ‘‘تھا ۔ اِس تربیتی پروگرام میں وکلأ کو وکالت کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں ریسورس پرسنز او ردلی سے آئے سینئر وکیلوں نے جانکاری فراہم کی۔شرکأ کو جانچ کے دوران اپنائی جانے والی تکنیک کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی ۔تربیتی سیشن میں معاملات کی جانچ اور موضوع پر بحث و مباحثہ کے علاوہ عملی تربیت فراہم کی گئی ۔اس کے علاوہ گواہوں سے گواہی حاصل کرنے اور مسودہ تیار کرنے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ تربیتی پروگرام کے پہلے دِن جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا مِتل نے تربیت پانے والے وکلاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جس میں ہائی کورٹ بارایسو سی ایشن جموں کے صدر اور بار کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔پروگرام کے دوسرے روز وکلاء کی وکالت کے ہنر کو مزید بہتر ی بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وکیلوں کو جدید جانکاری فراہم کی گئی ۔وکیلوں کو عملی طور تکنیکوں کے بارے میں بتایا گیا۔تربیتی پروگرام شرکا ٔ کی آرا ٔ اور تجاویز کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جنہوں نے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی یوٹی آف جے اینڈ کے کی یہ پروگرام منعقد کرنے پر سراہنا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا