فوج کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار :آر می چیف

0
0

بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، عسکریت پسندوں کو جموں وکشمیر کے حدود میں داخل کرانے کی کوشش
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍آرمی چیف ، جنرل ایم ایم نار اوانے ،نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے ،جس کا بنیادی مقصد عسکریت پسندوں کو جموں وکشمیر کے حدود میں داخل کرانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اب 25سے30تربیتی کیمپ فعال ہیں جبکہ300عسکریت پسند لانچنگ پیڈوں پر در اندازی کے انتظار میں ہیں ۔آر می چیف نے کہا کہ فوج کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف ،جنرل ایم ایم نار اوانے ،نے کہا ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اب بھی عسکریت پسندوں کا بنیادی ڈھانچہ فعال ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستانی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا دعویٰ کرکے اقوام عالم کو گمراہ کررہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی نے جموں وکشمیر میں دہائیوں سے درپردہ جنگ چھیڑ رکھی ہے ،تاہم ماضی کی جنگوں کی طرح درپردہ جنگ میں بھی پاکستان کو شکست کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کیونکہ اسکے عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ۔آر می چیف،جنرل ایم ایم نار اوانے ،نے مزید کہا کہ پاکستان جموں وکشمیر میں حالات کو بگھاڑ نے کیلئے ہتھیار بند عسکریت پسندوں کو بھیجتا ہے ،تاہم فوج ان کو اپنے انجام تک پہنچا تی ہے ۔آر می چیف نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدہ 2003کی مسلسل خلاف ورزیاں پاکستانی فوج ہی کررہی ہے جبکہ بھارتی فوج کا معقو ل اور مئوثر جواب دیتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سرحدوں کی حفاظت پر ما مور فوج کسی بھی صورتحال اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہے۔آر می چیف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ،دراصل پاکستانی منصو بے کی ایک کڑی ہے ،تاکہ ہتھیار بند عسکریت پسندوں کو جموں وکشمیر کے حدود میں داخل کرایا جاسکے اور یہاں امن وقانون و سلامتی کی صورتحال میں رخنہ ڈالا جاسکے ۔جنرل ایمایم نارا وانے ،نے مزید کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں نہ صرف عسکریت پسندوں کاڈھانچہ فعال ہے،بلکہ انکے تربیتی کیمپ موجود ہیں ،جہاں عسکریت پسندوں کو پاکستانی فوج ہی تربیت فراہم کرتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ 25سے30تربیتی کیمپ اب بھی پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں ہیں ،جو فوج کے راڈر پر ہے ۔ان کا کہناتھا کہ لانچنگ پیڈوں پر 300ہتھیار بند عسکریت پسند جموں وکشمیر کے حدود میں داخل ہونے کیلئے تیار بیٹھے ہوئے ہیں اور اُنہیں صرف اپنے آقائوںکے اشارے کا انتظار ہے ۔فوج کے سربراہ جنرل ،ایم ایم نارا وانے نے مزید بتایا کہ پاکستان کیساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول کیساتھ ساتھ بین الا قوامی سرحد پر در اندازی مخالف سیکیورٹی گرڈ انتہائی مضبوط ہے اور جب کبھی بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے در اندازی کی کوشش کی گئی ،تو اُنہیں سرحدی علاقوں تک محدود رکھنے کیساتھ ساتھ انجام کو بھی پہنچایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فوج انتہائی چوکس ہے اور در اندازی کی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا