پڑھے گا بھارت بڑھے گا بھارت مگر کیسے ؟

0
0

گورنمنٹ مڈل اسکول پیٹا،زون کلونتارام نگر…جہاں بچے ہیں100اور کمرے ہیں صرف 2
پریتم پنگوترہ /نریندرسنگھ ٹھاکر

رام نگر/ جموں ؍؍ جموں و کشمیر کا تعلیمی نظام محتاج تعارف نہیں !اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یہاں پر بنیادی دھانچہ میسر نہیں ہے ۔بنیادی تعلیم کے لئے بنیادی ماحول اور ڈھانچے کی سخت کمی ہے جس کے باعث طلباء تعلیم حاصل نہیں کرپارہے ہیں ۔حکومت جہاں اعلیٰ تعلیم ،فری ایجوکیشن ،کمپلسری ایجوکیشن کے دعوے کرتی ہے وہیں بنیاد ی سطح پر تعلیمی ڈھانچے کا نہ ہونا سرکاری دعوئوں کو کمزور کررہا ہے ۔ضلع ادھم پور تحصیل رام نگر میں گونمنٹ مڈل پیٹا کاحال بھی کچھ اس طرح ہے اسکول میں سو سے زائد بچے ہیں لیکن اسکول میں صرف تین کمرے ہیں ایک دفتر کے لئے اور دوکمروں میں 100بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔اسکول کے ہیڈماسٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار اعلیٰ حکام کو اس طرف توجہ دلانے کے لئے لکھا ہے لیکن اس طرف کسی کی کوئی توجہ نہیں ہے ۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا کہنا کہ اسکول میں صرف چار ٹیچر ہیں جو کہ بچوںکے لئے ناکافی ہیں ۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے ضلع ادھم پور کی تحصیل رام نگر کے میڈل اسکول پیٹا کے بچوں کا مستقبل محکمہ تعلیم کی سربراہی میں کس طرف جارہا ہے ۔ مقامی باشندے جگدیش چندر کا کہنا ہے کہ جہاں سرکار ایک طرف پڑھے گا بھارت بڑھے گا بھارت کے بابانگ دھل نعرے لگا رہی ہیں لیکن یہ دعوے محدودیت کا شکار ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افیسران کو اس جانب جلد توجہہ دینی چاہئے تاکہ یہاں کے بچوں کا مستقبل مزید برباد نہ ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا